آشیانہ ویلفیئر سسٹم کو 19ویں جدید ترین ڈائیلسز مشین عطیہ کی گئی

لاہور( شوبز نیوز)سینئر اداکار کاشف نے کہا ہے کہ صاحب ثروت شخصیات کی بدولت آشیانہ ویلفیئر سسٹم کو جدید ترین ڈائیلسز مشین میسر آ گئی ہے جس سے گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بہترین سہولت میسر آئے گی ۔ اداکار کاشف محمود نے بتایا کہ یہ 19ویں ڈائیلسز مشین ہے جو آشیانہ ویلفیئر سسٹم کو عطیہ کی گئی ہے جس پر ہم ڈونرز کے بیحد شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وسائل نہ رکھنے والے لوگوں کی مدد اور ان کے سر پر دست شفقت رکھنا ہی خد اکی ذات سے قربت کا بہترین ذریعہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں