کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے دوست کی شادی میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں دوست اور اسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شادی کی تقریبات میں شوبز کی کئی معروف شخصیات موجود تھیں جس میں یشما گل ودیگر نمایاں ہیں۔اس موقع پر اداکارہ ہانیہ عامر سمیت دیگر اداکاروں نے خوب جشن منایا اور تقریب کو چار چاند لگادیے۔سنگیت اور قوالی نائٹ کی تقریب میں ہانیہ عامر کا انداز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، اداکارہ نے خوبصورت سیاہ اور سنہری لہنگے میں شرکت کی تھی۔اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کے ڈانس کی تعریف کی جارہی ہے۔




