ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر نے رنویر سنگھ کو اپنا لکی چارم قرار دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مرونل ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رنویر سنگھ کو اپنا لکی چارم مانتی ہیں اور انہیں کی وجہ سے وہ آج فلم انڈسٹری میں موجود ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے رنویر کے ساتھ ایک شیمپو برانڈ کے لیے ماڈل کے طور پر کمرل کیا جب وہ کمرشل اسکرین پر آیا تتو فلمسازوں نے مجھے نوٹ کرنا شروع کردیا اس لیے میں انہیں کریڈٹ دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ رنویر سنگھ نے واقعی میری مدد کی اور وہ زندگی میں تمام کامیابیوں کے مستحق ہیں۔




