ممبئی (سپورٹس نیوز) سری لنکا کے اسٹار اسپنر ونیندو ہسارنگا انجری کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے۔آئی پی ایل کی فرنچائز لکھنو سپر جائنٹس کے ٹیم ڈائریکٹر ٹام موڈی نے (ایل ایس جی) نے زخمی سری لنکن لیگ اسپنر ونیندو ہسارنگا کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ موڈی نے کہا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں متبادل کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔جنوبی افریقی بائیں ہاتھ کے اسپنر جارج لنڈے کو ہسارنگا کی جگہ آئی پی ایل ڈیبیو کروائے جان کا امکان ہے’ ایل ایس نے آکشن میں 2 کروڑ روپے میں ہسارنگا کو پک کیا تھا۔




