نمرہ شاہد نے انڈسٹری میں فیورٹ ازم کو بے نقاب کر دیا

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ نمرہ شاہد نے شوبز انڈسٹری میں فیورٹ ازم کو بے نقاب کردیا۔شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے کہا کہ شادی کے بعد انڈسٹری سے تقریبا 3 سال کا بریک لیا ڈراموں سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا تھا اور نہ ہی میرے پاس کوئی پروجیکٹ تھے۔اداکارہ نے کہا کہ جب واپس آئی تو حالات بدل چکے تھے اب سوشل میڈیا فالوورز کاسٹنگ کے لیے بڑا پیرا میٹر بن گیا ہے۔نمرہ شاہد کے مطابق میں اس رجحان سے متفق نہیں ہوں لیکن سوشل میڈیا فالوورز دیکھ کر ڈراموں میں کاسٹ کرنا ایک حقیقت بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں جانبداری اور لابی حقیقت ہے جن سے بار بار آپ کو نمٹنا پڑتا ہے، آپ دیکھیں کہ کوئی لڑکی نئی آئی ہے اور بڑے پروجیکٹ کررہی ہے کیونکہ وہ پی آر میں اچھی ہے جبکہ اس کا پہلا پراجیکٹ اچھا نہیں رہا۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے دس سال میں کوئی 25 سے 30 ڈرامے کیے ہوں گے تو کوئی ایک دو ایسے ہوں جس کے پوسٹر پر میری تصویر لگی ہوگی۔نمرہ شاہد نے کہا کہ میری ٹائٹل پر تصویر نہیں لگتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں