شان مسعود نمبر تین پر کھیلے گا تو کپتان بنانے کا فائدہ نہیں

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ شان مسعود بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں نمبر تین پر کھیلے گا تو کپتان بنانے کا فائدہ نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جو پہلے پرفارم کرتا ہے وہ ٹیم میں جگہ بنانے کا مستحق ہے جو پہلے کھیلا نہیں ہے وہ کیسے باہر ہوجاتا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ کامران غلام ٹیسٹ کرکٹ سے کیسے باہر ہوسکتا ہے مجھے پتا ہے وہ کیسے باہر ہوا ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ محمد رضوان کے ہوتے ہوئے غازی غوری کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گا میرے خیال سے وہ بیک اپ وکٹ کیپر گئے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ غازی غوری کی پیٹرنز ٹرافی میں پرفارمنس نمبر ٹو پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں