سری لنکا کے داشن شناکا پی ایس ایل 12 کیلئے نااہل قرار

لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل سیزن 11 میں پی سی بی نے سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔ داسن شناکا پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے نااہل قرار دے دیئے گئے پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹر داسن شناکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ سری لنکن کھلاڑی نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اچانک دستبرداری شناکا کو مہنگی پڑ گئی، 2027 کا سیزن نہیں کھیل سکیں گے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ پلیئر رجسٹریشن اور معاہدے کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی، لیگ کے وقار اور پروفیشنلزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔داسن شناکا نے پی سی بی اور پاکستانی شائقین سے باضابطہ معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں