فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ریجنل ٹریننگ سنٹر فیسکو فیصل آبادمیںمیٹر ریڈر سے میٹر سپروائزرترقی کیلئے محکمانہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی ۔یہ ٹریننگ 3ہفتوں پر محیط تھی جس میں فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے میٹر ریڈرز نے حصہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ سجاد حیدر اعوان ،انسٹرکٹر عبدالوحید اورکلاس انچارچ غلا م رسول نے کہا کہ ٹریننگ انسان کے اندر موجود صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ تجربات اور مہارت کو اپنی عملی زندگی اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں استعمال کر کے محکمہ اور صارفین کو فائدہ پہنچائیں۔انھوں نے ٹریننگ مکمل کرنے والے میٹر ریڈرزکو ہدایت کی کہ اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری اور محنت سے کریںپروموشن ٹریننگ میں کل15نے حصہ لیا اور پروموشن ٹریننگ کامیابی سے مکمل کی۔ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے والوں میںبخاریاں سب ڈویژن کے صفدر علی، بھاگٹانوالہ سب ڈویژن نمبر دوکے ممتاز حسین صابر،چنیوٹ سب ڈویژن نمبردو کے محمد شہباز، سرگودھا روڈ سب ڈویژن جھنگ کے محمد سرور، رورل سب ڈویژن تاندلیانوالہ کے فراست علی،چنیوٹ سب ڈویژن نمبر تین کے سید علی شہزاد، عمران علی اور حسنین انور، کھڑریانوالہ سب ڈویژن کے محمد کلیم اللہ، رورل سب ڈویژن پیر محل کے مظہر حسین، امیں پور سب ڈویژن کے ذوالفقار علی، پیپلز کالونی سب ڈویژن کے محمد آصف اور اویس دانش، فیکٹری ایریا سب ڈویژن کے محمد احمد یعقوب اور فیض آباد سب ڈویژن کے ذیشان طاہرشامل ہیں ۔




