پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے پٹرول پرلیوی اورڈیزل کی قیمت میں 26 روپے77پیسے فی لیٹر اضا فے کو مہنگائی کا بڑا طوفان قراردیدیاہے اور حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ اگرعالمی حالا ت کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے توڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے سبسڈی دی جائے عام آدمی کیلئے موٹر سائیکل کااستعمال مشکل اور گڈز وپبلک ٹرانسپورٹ کے کرایو ں میں اضافہ سے روز مرہ کی تمام اشیا غر یب عوام کی پہنچ سے دور ہو جائینگی مہنگائی سے غر یب عوام کے چو لہے پہلے ہی ٹھنڈے ہو چکے ہیں آمد نی کم ہونے سے زندگی مشکل ہو جائیگی۔ پیٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر کی گئی ہے جو کہ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں