عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں

پشاور(بیورو چیف)وزیر صحت خیبر پختونخوا خلیق الرحمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے، جدید تحقیق کو فروغ دینے اور معیاری طبی تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج میں تحقیق کلیدی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے صحت کے نظام کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔یہ بات انہوں نے چوتھی نارتھ ویسٹ ملٹی ڈسپلنری سالانہ ریسرچ کانفرنس 2026 کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کہی، جو نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کا موضوع ”زندگی میں جدت لانا: بامقصد تحقیق” تھا، جس میں ملک بھر سے ممتاز ماہرینِ صحت، سینئر کنسلٹنٹس اور ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں