پنجاب میں پروایکٹیو پولیسنگ نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شر یف نے صوبے میں پروایکٹو پولیسنگ نظام کو موثر اور فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پولیس کو جرائم پیشگی روکنے کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔فیصلے کے مطابق پولیس گشت کے نظام کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے گا تاکہ سڑکوں اور حساس علاقوں میں نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ جرائم پیشہ افراد کی کڑی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالو جی کے استعمال پر بھی زور دیا گیا ہے۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عادی جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا جبکہ جرائم کی روک تھام کے لیے جدید اور پیشگی حکمت عملی اپنانا لازمی ہوگا۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید فعال بنانے اور ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال پر بھی زور دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مزید کہا گیا ہے کہ مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ سیف سٹی پراجیکٹ پنجاب اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ کیلئے فیلڈ میں پولیس کی موجودگی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پروایکٹو پولیسنگ کے نظام سے جرائم کی شرح میں کمی متوقع ہے۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو محفوظ ماحو ل فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت پو لیسنگ کے نظام میں بنیادی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں