لورالائی(نامہ نگار) ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی سب انسپکٹر محمد شریف موسخیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان میں سید محمد ولد سلطان محمد قوم لونی اور سدو خان ولد باران قوم خروٹی ساکن قلعہ سیف اللہ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے دو عدد مشین گن بمعہ کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان لورالائی میں کسی واردات کی غرض سے آئے تھے۔




