لاہور (بیورو چیف)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرائے مزید بڑھا دیئے۔سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز کے مابین مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں3سے4فیصد اضافے پر اتفاق کیا ۔لاہور سے ملتان کا کرایہ 1760سے بڑھ کر 1810روپے ، لاہور سے اوکاڑہ کا کرایہ 800سے 850، لاہور سے ڈیرہ غازی خان کا 1990سے2050، بہاولپور کا کرایہ 2100 سے 2160روپے مقرر کر دیا گیا۔اسکے علاوہ لاہور سے سکھر کا کرایہ 6450 سے6710 روپے ، حیدرآباد کاہ 9270 سے9640، اسلام آباد کا 3350سے 3480اور پشاور کا کرایہ 3480سے بڑھا کر 3530روپے مقرر کر دیا گیا۔




