لندن (سپورٹس نیوز)دنیا کی معروف میراتھون میں سے ایک، لندن میراتھون میں پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رنرز کی نمایاں تعداد شرکت کرے گی۔46 ویں لندن میراتھون میں 50 ہزار سے زائد رنرز حصہ لیں گے جو 42.195 کلومیٹر طویل روٹ پر لندن کے تاریخی مقامات سے گزرتے ہوئے مکمل کریں گے۔ لندن میراتھون دنیا کی بڑی ریسز میں شمار ہوتی ہے اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی عالمی سطح پر نمایاں مقام رکھتی ہے۔اس سال مجموعی طور پر 18 پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز ایونٹ میں شرکت کریں گے جن میں پاکستان کے علاوہ برطانیہ، امریکا، ڈنمارک، ناروے، آسٹریا اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شامل ہیں۔ان میں 16 مرد اور 2 خواتین رنرز شامل ہیں۔




