گلگت بلتستان (شوبز نیوز) ننھے ولاگر شیراز اور مسکان کی والدہ نے بھی سوشل میڈیا پر انٹری کرلی اور ان کی بچوں کے ہمراہ پہلی یوٹیوب کی ویڈیو وائرل ہوگئی’ محمد شیراز اور مسکان پاکستان کے مشہور کم عمر بہن بھائی اور ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں، جن کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔شیراز نے اپنے گاں کے وائرل وی لاگز کے ذریعے بہت کم وقت میں شہرت حاصل کی، جب کہ ان کی بہن مسکان بھی عوامی توجہ اور تعریف سمیٹنے میں کامیاب رہیں۔شیراز نے مختصر عرصے میں سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کر لیے ہیں۔




