بھارت کے ہر ایک بولر سے نفرت ہے’ حسن نواز

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان کے جارح مزاج بیٹر حسن نواز کا کہنا ہے کہ بھارت کے ہر ایک بولر سے نفرت ہے۔مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچوں میں قدرتی طور پر جارحانہ ذہنیت پیدا ہوجاتی ہے۔حسن نواز نے کہا کہ جب آپ بھارت کے خلاف کھیل رہے ہوتے ہیں تو یقینا ایک اضافی تحریک رہتی ہے، آپ قدرتی طور پر محسوس کرتے ہیں کہ آپ ان کے بولرز پر حملہ کریں، سچ کہوں تو مجھے ان کے تمام بولرز سے نفرت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کی کرکٹ کسی خاص حریف کو نشانہ بنانے کے بجائے میچ کی صورت حال کے مطابق کھیلنے پر زیادہ منحصر ہے۔قومی بیٹر نے کہا کہ بیٹنگ کی حکمت عملی کا تعین کسی انفرادی بولر کے بجائے بنیادی طور پر درکار رن ریٹ سے ہوتا ہے۔حسن نواز نے کہا کہ اگر مطلوبہ رن ریٹ 10، 12 یا 15 رنز فی اوور ہو تو پھر بولر کوئی بھی ہو آپ سے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیول پر تمام کھلاڑی بہترین اور ورلڈ کلاس ہوتے ہیں، اس لیے آپ ہر ایک کے لیے منصوبہ بندی کرتے ہیں، ذہن میں کوئی ایسا بولر نہیں ہوتا جسے آپ خاص طور پر نشانہ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں