کراچی (سپورٹس نیوز)کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے آئرن مین چیلنج مکمل کرکے تاریخ رقم کردی، وہ آئرن مین چیلنج مکمل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے۔آئرن مین چیلنج انڈیورنس اسپورٹس کے سخت ترین مقابلوں میں سے ایک ہے، آئرن مین میں ایتھلیٹ 42.2 کلو میٹر دوڑ 180 کلو میٹر ساِئیکلنگ اور 3.8 سوئمنگ کرتے ہیں۔رایان ملک نے یہ چیلنج 15 گھنٹے، 20 منٹ اور 6 سیکنڈز میں مکمل کیا۔




