شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں واٹر سپلائی کا پانی شہریوں کیلئے نایاب، شہر کے تمام 4 وارڈز میں پانی کی سپلائی کئی روز سے بند،کبھی کبھار پانی اگر آتا بھی ہے تو گھروں میں سیورج کا گندا پانی مکس ہو کر آتا ہے جو ہم اور ہمارے بچے پیتے ہیں اب تو وہ بھی نہیں آتا ہمارے جانور تک پیاسے رہتے ہیں زرائع کے مطابق عرصہ دراز سے نہر پر مین سپلائی لائن لیک ہے جبکہ شہر بھر کی واٹر سپلائی پائپ لائنیں بھی ناکارہ ہوچکی ہیں جس سے پانی کا پریشر انتہائی کم ہے اور گھروں میں گندے پابی کی ترسیل ہوتی ہے ۔کنٹونمنٹ عملہ اسے ٹھیک کرنیکی جسارت ہی نہیں کرتا جس سے شورکوٹ چھاؤنی کے شہری پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ پانی کا مسلہ حل نا ہوا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔




