ساہیوال میں غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ساہیوال( بیورو چیف)ساہیوال میں غیرقانونی ہاوسنگ کالونیوں کیخلاف ضلعی انتظا میہ کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر ضلع کونسل نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 غیر قانونی کالونیوں کے دفاتر کو سیل کر دیا۔ چیف آفیسر ضلع کونسل خدا داد تارڑ اور ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ جاوید انور گوندل کی سربراہی میں ہونے والی ان کارروائیوں کے دوران ساہیوال بائی پاس پر چک نمبر 135/9 ایل میں غیرقانونی آذان سٹی ہاوسنگ سکیم اور مڈھا لی روڈ پر ساہیوال گرینز فیزٹو کو سیل کردیا۔ اسی طرح 100/9 ایل میں ڈریم لینڈ اور ستارہ سٹی ہاؤسنگ سکیم کو بھی سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر جاوید انور گوندل کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں