لاہور (بیوروچیف) سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کی جنسی ہراسگی کیخلاف کیسز کے معاملہ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا فیصلہ کردیا اب سائبر کرائم کیسز کا اختیار پولیس کو مل گیا۔تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم کیسز میں پولیس کو کارروائی کا اختیار دینے کی اصولی منظوری دے دیدی گئی ہے سائبر کرائم کی ڈیلنگ کیلئے سی سی ڈی کی طرز پر محکمہ بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر ہراسگی کے مقدمات اب درج کئے جا سکیں گے۔ پنجاب پولیس کو سائبر کرائم کیسز براہ راست ڈیل کرنیکی اجازت مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق اس سے قبل پولیس کو سائبر کرائم مقدمات میں کارروائی سے روک دیا گیا تھا ہراسگی بلیک میلنگ اور آن لائن جرائم پر فوری ایکشن ممکن ہوگا آن لائن ہراسگی کا شکار افراد اب براہ راست پولیس سے رجوع کر سکیں گے ڈیجیٹل جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کو نئے اختیارات دے دئیے گئے نئے فیصلے سے خواتین ،نوجوانوں کو بہتر تحفظ فراہم کیا جائیگا۔




