ڈرامہ سیریل ”کفیل ” کی آخری قسط نے لوگوں کے دل جیت لیے

کراچی (شوبز نیوز)اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل کفیل کی آخری قسط نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ڈرامہ سیریل کفیل میں عماد عرفانی(جامی)، صنم سعید(زیبا)، عاشر وجاہت(سبک)، اریکا حق(دنین)، نورے ذیشان، ہانیہ احمد، حسن خان ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔جامی کو ایسا شوہر دکھایا گیا ہے جو گھر اور بچوں کی ذمہ داری نہیں اٹھاتا بلکہ گھر میں لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن جاتے ہیں جس کے بعد بیٹا سبک بھی والدہ کے خلع لینے کی حمایت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں