21مئی کو موہن لال کی فلم سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (شوبز نیوز)ملیالم سپر اسٹار موہن لال کی فلم درشیم تھری کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایت کار جیتھو جوزف کی قیادت میں بننے والی اس فلم میں موہن لال ایک بار پھر جارج کٹی کے کردار میں نظر آئیں گے، جسے انہوں نے پہلی بار 2013 میں ادا کیا تھا۔یہ فرنچائز جارج کٹی اور اس کے خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے، جو ایک اعلی پولیس افسر کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا سامنا کرتے ہیں۔فلم 21 مئی 2026 کو موہن لال کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں