PPنے عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کے جال بچھا ئے

کراچی (بیوروچیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات۔ملاقات میں بین الصوبائی روابط کو فروغ دینے اور پیپلز پارٹی سندھ اور پنجاب کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے گورنر پنجاب کی پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے اور پنجاب کے عوام کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ملاقات میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی سنٹرل پنجاب احسن رضوی، سردار علی اور دیگر بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کے جال بچھا دیئے ہیں۔مئیر کراچی مرتضی وہاب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق کراچی کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیک (ن)کی صوبائی حکومتیں نیک نیتی سے کام کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں