ناہید رانا کے خلاف آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کے نوجوان فاسٹ بولر ناہید رانا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر ناہید رانا نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے فاسٹ بولر کی سرزنش کی گئی ہے اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے، فاسٹ بولر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔واضح رہے کہ ناہید رانا نے جوش انگلس کو آئوٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور نازیبا زبان استعمال کی تھی۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف 21 سال بعد ون ڈے میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں 86 رنز سے شکست دی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈی ایل ایس قانون کے تحت ہوا۔آسٹریلوی ٹیم 285 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 191 رنز بناسکی تھی۔بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، مستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں