لاہور (سپورٹس نیوز) شاہین آفریدی کے بعد مزید دو کرکٹرز پر ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نعمان علی اور نسیم شاہ کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی کا امکان ہے، نعمان علی کو بڑھتی عمرکے باعث زیرغور نہیں لایا جائے گا جبکہ نسیم شاہ کے ورک ایتھکس سے پی سی بی مطمئن نہیں۔ آئندہ ٹیسٹ میچز میں اسپنرزمیں ابرار احمد، ساجد خان ترجیح ہونگے’ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تھنک ٹینک نے ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں منتخب نہیں کیا، ان کا نام وائٹ بال کیمپ کے27کھلاڑیوں میں شامل ہے۔




