نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ انگلینڈ کے سکواڈ میں جو روٹ (کپتان)، ریحان احمد، جوفرا آرچر (واپسی)، سونی بیکر، شعیب بشیر، جیکب بیتھل، ہیری بروک (نائب کپتان)، جورڈن کوکس (واپسی)، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، جیمز ریو، اولی رابنسن، جیمی اسمتھ اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 جون سے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہیں جبکہ گس اٹکنسن بھی میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ای سی بی کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں جو روٹ انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں