ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر، ہدایت کار اور پروڈیوسر فرح خان نے اپنی زندگی کا ایک یادگار واقعہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار اپنے قریبی دوست اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کی پرفارمنس چھوڑ کر عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار مائیکل سے ملاقات کو ترجیح دی تھی۔ایک حالیہ گفتگو میں فرح خان نے ماضی کی دلچسپ یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بڑے ایونٹ میں شاہ رخ خان، ایشوریا رائے اور دیگر فنکاروں کی پرفارمنس کی کوریوگرافی کی ذمے داری نبھا رہی تھیں۔ اسی دوران تقریب کے اسپانسر نے انہیں اطلاع دی کہ ممکنہ طور پر مائیکل جیکسن تقریب میں بطور خصوصی مہمان شریک ہونے والے ہیں۔فرح خان کے مطابق وہ اسٹیج کے قریب موجود تھیں اور شاہ رخ خان کی پرفارمنس شروع ہونے ہی والی تھی۔




