عاصم منیرکی ترک صدرسے ملاقات

راولپنڈی (بیوروچیف) چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں علاقائی اور دفاعی تعاون پر گفتگوکی گئی ۔پاکستانی سپہ سالار نے ترک بری فوج کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھول رکھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کے دورہ کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان سٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورہ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل نے ترک وزیر دفاع، ترک جنرل سٹاف کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں