گھریلو جھگڑا ،خاوند نے زہرپلا کر بیوی کو ابدی نیند سلا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کو زہرپلا کر ابدی نیند سلا دیا۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ ڈیکا ہدی مہر شہانہکے رہائشی سلیم نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ عائشہ بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل علی عباس کیساتھ ہوئی تھی۔ بعد ازاں میاں بیو ی میں گھریلو حالات کی وجہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا ، گزشتہ روز میاں بیوی میں دوبارہ کسی بات پر جھگڑا ہوا تو تنویر علی عباس نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے بیوی کو زہریلا شربت پلایا ،مدعی کو اطلاع کی عائشہ کی طبیعت خراب ہے ہسپتال لے جا رہے ہیں، ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے، جہاں پر دوران علاج عائشہ بی بی زندگی کی بازی ہار گئی۔ اطلاع ملنے پر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں