جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ صدر نے دوران گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں تیار آتشبازی کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عمران کی سربراہی میں سب انسپکٹر کاشف علی نے دوران گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں تیار آتشبازی کا تیار سامان قبضہ میں لے لیا ہے پولیس کے مطابق چک نمبر 229 ر-ب کا رہائشی ظفر اقبال عرف جج چک نمبر 105 گ ب سٹاپ پر آتشبازی کا سامان لیکر سواری کے انتظار میں کھڑا تھا جو پولیس ریڈنگ پارٹی کو دیکھ کر سامان چھوڑ کر فرار ہو گیا پولیس نے تیار شدہ آتشبازی کے 15 عدد کاٹن پٹاخے شرلیاں 200 عدد قبضہ میں لے لی ہیں جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




