سید عاصم منیر سے کینیڈین وزیر خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی (بیوروچیف)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و کینیڈا کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔فیلڈ مارشل نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ کینیڈین وزیرِ خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔انیتا آنند نے امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں