لاہور(بیوروچیف) وزارت ریلوے نے دو افسران کے تقرر وتبادلے جبکہ ایک افسر کو عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل وزارت ریلوے فرید احمد کو چیف انجینئر ایس اینڈ سی ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور،وزارت ریلوے ریسرچ میں تعینات مقصود احمد جان کو ڈائریکٹر جنرل آپریشنز وزارت ریلوے جبکہ وزارت ریلوے میں ڈائریکٹر سول عارف الرحمن کو ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔




