فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کی قیادت میں تاجروں کا وفد فیصل آباد میں نئے تعینات ہونے والے کمشنر عمران حامد شیخ مبارکباد دینے ان کے آفس کمشنر ہائوس پہنچا’ وفد میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ گول الیکٹرونکس بازار کے صدر میاں آصف’ جھنگ بازار کے صدر بائو محسن انوار’ آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بائو محمد اکرم’ ارشد مارکیٹ کے صدر حاجی اللہ رکھا’ فوڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم ذبیع اللہ شامل تھے’ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ ان کے رفقاء نے عمران حامد شیخ کو فیصل آباد میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے’ اس موقع پر چیئرمین محمد امین بٹ’ صدر چوہدری ارشد’ گروپ لیڈر چوہدری بہادرعلی’ حافظ طاہرجمیل’ میاں آصف و دیگر تاجر رہنمائوں نے کمشنر فیصل آباد کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں کی نمائندہ تنظیم ہے جس میں آٹھ بازاروں’ گول بازاروں’ ملحقہ گلیوں اور شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں کی نمائندگی ہے’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجروں نے شہر میں امن و امان قائم کرنے کیلئے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے’ فیصل آباد کے تاجر محب وطن شہری ہیں ‘ ٹیکس پیڈ ہیں ان کے جائز مطالبات ہوتے ہیں’ ہمیں قوی امید ہے کہ آپ اپنی تعیناتی کے دوران ان کے مسائل کے حل کی طرف خصوصی توجہ دیں گے اور انہیں ہرممکن ریلیف فراہم کریں گے’ کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ نے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کی قیادت میں آنے والے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اورکہا کہ تاجر طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے’ آپ کے دیئے گئے ٹیکسوں سے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے’ مجھے تاجروں کے مسائل کا ادراک ہے’ آپ کے جو بھی مسائل ہیں انہیں ہرممکن حل کیا جائے گا’ میرے دفتر کے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں’ اس موقع پر کمشنر عمران حامد شیخ نے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کی تاجروں کے ویلفیئر کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کو چوک گھنٹہ گھر میں آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔




