علی حسن خاں جمعیت اہلحدیث کے نائب سیاسی امور مقرر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبو ط اور فعال بنانے کے سلسلے میں حافظ رانا علی حسن خاں کو نائب ناظم سیاسی امور پنجاب مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جماعت کی صوبائی قیادت حافظ یونس آزاد، علامہ معتصم الہی ظہیر اور ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ جماعت کے ذمہ داران، کارکنان اور مختلف دینی و سماجی حلقوں نے حافظ رانا علی حسن خاں کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں سیاسی و تنظیمی امور مزید مثر انداز میں آگے بڑھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ رانا علی حسن خاں نے کہا کہ وہ جماعت کی جانب سے دی گئی اس اہم ذمہ داری کو اپنے لیے اعزاز اور امانت سمجھتے ہیں اور ان شا اللہ اسے جماعت کے منشور، آئین اور نظم و ضبط کے مطابق پوری دیانت داری، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ہمیشہ ملک میں دینی اقدار، قومی یکجہتی، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتی رہی ہے، اور وہ بھی اسی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالکریم کی قیادت میں جماعت کو پنجاب بھر میں مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے کے لیے کارکنان کے ساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں