پنجاب میں ہیلتھ کا نظام عالمی معیار کے مطابق کیا جارہا ہے،مریم نواز

لاہور (بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منفرد ویژنری اقدام کے تحت پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام شروع کردیاہے ۔ بہترین غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کریں گے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کے تحت پاکستانی نژاد اور غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجنز سرکاری ہسپتالوں میں سروسز دیں گے۔ پروگرام کے تحت غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجنز مقامی طبی عملے کو جدید طبی مہارتوں کی تربیت بھی دیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا عزم ہے۔پنجاب میں ہیلتھ کا نظام عالمی معیار کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کے تحت طبی مہارت فراہم کررہا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں