ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے گندم درآمد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو چیف)وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاسکو کے پاس موجود گندم ذخائر صوبوں کی ضروریات کے مطابق دیے جائیں گے۔ ملکی ضروریات پوری کرنے اور مارکیٹ میں استحکام کیلئے صوبوں کو گندم دی جائے گی۔اس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر صوبوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں