لاہور (بیوروچیف) ڈولفن سکواڈ کی چوروں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، سبزہ زار، رکشوں و گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والے 2رکنی چور گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈولفن ٹیم نے شہری کی اطلاع پر ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان گلی محلوں میں گاڑیوں و رکشوں سے بیٹریاں و قیمتی سامان چراتے تھے۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 1چوری شدہ بیٹری، ٹولز و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان میں غلام مصطفی، شاہد شامل ہیں، جنہیں کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کردیا گیا ہے۔




