لھکوآنہ لنک روڈ پر رکشہ ڈرائیور کی تشدد شدہ لاش برآمد

اواگت (نامہ نگار) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 210ر ب لھکوآنہ لنک روڈ پر رکشہ ڈرائیور کی تشدد شدہ لاش برآمدپولیس رپور ٹ کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب اطلاع پر چوکی انچارج مکوآنہ رائے شیر نواب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کرڈیڈ باڈی کو اپنی تحویل میں لے لیا جس کی شناخت امداد ولد دلبر حسین 229 ر ب مکوآنہ کے نام سے ہوئی جس کے سر پر ڈنڈوں کے وار بائیں ٹانگ پر زخم اور گلے میں رسی کے نشانات پائے گئے پتہ چلنے پر پولیس نے مقتول کے بھائی منور حسین ولد دلبر حسین کی مدعیت میں جرم 34/302 ت پ کے تحت تھانہ کھرڑیانوالہ میں 3 کس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں