رابطوں کا فروغ محبت و اخوت پیدا کرنے کا ذریعہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ریلوے روڈ نے امسال بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہر کی تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندو ں’ کاروباری’ سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں مینگوپارٹی کا اہتمام کیا’ مینگوپارٹی میں سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ کاشف آزاد’ آفتاب بٹ’ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن توصیف خان’ عمر اسرار منے خان’ فیض محی الدین گوگا ‘ حنیف بٹ’ اشتیاق بٹ’ ملک شاہد رسول’ مرزا حنیف’ افضل بٹ’ اشفاق بٹ’ افضل گھرکی’ حاجی سرور’ قیصر سیٹھی’ قمر حیات’ مقصود احمد’ عبدالرحمن مانی’ مرزا اعظم’ خالد پرویز’ شہباز گل’ حاجی ارشد’ یاسر اسلم’ میاں یوسف’ طیب گوہر’ رئیس بٹالوی’ مبشر بٹ’ مرزا شہباز’ خالد معراج’ عبدالخالق’ رانا کلیم’ محمد علی کے علاوہ شہر کی اہم شخصیات نے شرکت کی’ اس موقع پر انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ چیئرمین کاشف آزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مینگو پارٹی کا اہتمام کرنا محض آپس میں مل بیٹھنے کا بہانہ ہے’ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مصروف ترین زندگی میں سے فرصت کے چند لمحات خوشگوار ماحول میں گزارنے کیلئے اپنا پلیٹ فارم مہیا کریں’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں