فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میا ں عبدالمنان نے کہاہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے پہلے انتخابی مرحلے میں مسلم لیگ ن کی واضح کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ کشمیری عوام نے میاں نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کیاہے۔دوسرے دونوں مرحلوں میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہونگے۔انہوں نے پار ٹی قیادت کو مبارکباد بھی پیش کی جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سینیٹر رانا ثنااللہ خاں سمیت میاں نوازشریف کی پوری ٹیم کی دن رات محنت سے عوام نے پارٹی کوعزت دی ہے-انہوں نے کہاکہ کشمیر کے غیور عوام نے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت، عوامی خدمت اور ترقی کے ویژن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امیدواروں کومنتخب کیا-انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ترقی، استحکام اور خوشحالی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے منتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے دیانتداری، خدمت اور میرٹ کو اپنی ترجیح بنائیں گے اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔




