فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلادکمیٹی فیصل آباد کے صدر حاجی منیر احمد نورانی اور دیگر عہدے داروں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عیدمیلادالنبیۖ کی آمد آمد ہے امین پور بازار اور جھنگ بازار میں تعمیراتی بیوٹیفکیشن کا کا م جاری ہے۔ ٹھیکیدار کو پابند کیا جائے کہ عید میلاد النبی ۖکے جلوس کے راستوں کو عیدمیلاد النبی ۖکے موقع تک صاف ستھرا اور ہر طر ح سے مکمل کیا جائے۔ کیونکہ ہزاروں عاشقان مصطفےٰ عید میلاد النبی ۖ کے جلوس میں شامل ہوتے ہیں۔ ابھی سے ہی اس مسئلہ کے حل کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا جائے تاکہ کسی قسم کی دشواری پیدا نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیۖ تک تمام راستوں بلکہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام ہونا چاہیے اور تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں پر چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور بہترین انتظامات کئے جائیں۔ آخر میں انہوں نے اپیل کی ہے کہ عید میلاد النبی ۖ کے جلوس کے راستے کی صفائی ستھرائی ، پیج ورک اور فول پروف سیکورٹی کے انتظامات اور سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر جھنڈے ،فلیکسز اور چراغاں کا خوبصورت اہتمام کیا جائے۔




