پبلک سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنانا ترجیح ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آبا د ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ساندل کالج کا دورہ کر کے بوائز اینڈ گرلز سیکشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ساندل کالج میں حفظ قرآن کلاسز کے آغاز،ڈے کیئر سنٹرکا افتتاح کیا۔ انہو ں نے کالج سے فارغ التحصیل طالب علم پاک آرمی کے شہید کیپٹن کی خدمات کے اعتراف میں ان سے منسوب شہید چوک کا افتتاح بھی کیا۔شہید پاک آرمی کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ پبلک سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنانا ترجیح ہے اورڈویژن کے پبلک سکولوں کو معیاری سکولز بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔انہوں نے مختلف کلاسز کا دورہ کرکے طالب علموں سے گفتگو کی اور ان سے ایجوکیشن کے بارے میں دریافت کیا۔کمشنر نے اجلاس کی صدارت بھی کی اور کالج کو ڈویژن کا اعلی پایہ کا کالج بنانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کالج کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف اقبال چوہان اور پرنسپلز کے علاوہ بورڈ آف گورنرز کے ارکان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں