ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) میاں بیوی پر وحشیانہ تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 232ر۔ب میں ملزمان نے بازار میں مٹی کی ٹرالیاں گرا کر راستہ بند کر رکھا تھا، راستہ کھولنے پر ملزمان نے طیش میں آ کر رفاقت علی اور اس کی بیوی آصفہ بی بی سکنہ 232 ر۔ب کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ قمرالزمان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان آصف اور کاشف کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیااس موقع پر سی پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور غنڈہ گردی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔




