فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ 54 ج ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میںریکارڈیافتہ منشیات فروش اپنے ہی ساتھیو ں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد سب انسپکٹر ساجد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پل ڈینگرو کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے 54 ج ب کی جانب فرار ہو گئے، پولیس نے مزید نفری طلب کرتے ہوئے تعاقب کیا تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں گھس گئے، تاہم فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام محمد جمیل ولد اﷲ دتہ سکنہ 46 ج ب بتایا، تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد ہیروئن’ پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں جسے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




