امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے باوجود پاکستان کی ایران سے برآمدات کا ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے باوجود ایران سے پاکستان کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی ایران سے ریکارڈ ایک ارب 39کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی درآمدات ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال 12فیصد اضافہ ہوا۔ ایران سے جون 2026میں پاکستان کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 47فیصد اضافہ ہوا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی ایران سے درآمدات جون 2026 میں 11کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں، پاکستان نے مارچ 2026میں 16فیصد اضافے سے ایران سے 10کروڑ ڈالرکی درآمدات کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایران سے درآمدات پر ہر گزرتے سال کے ساتھ انحصار میں اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق مالی سال2024۔25میں پاکستان کی ایران سے درآمدات ایک ارب 24 کروڑ 10لاکھ ڈالر تھیں۔ مالی سال 2023-24 میں ایران سے پاکستانی درآمدات کا حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 88 کروڑ ڈالر تھیں۔ مالی سال 2021-22 میں ایران سے درآمدات کا حجم 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھا، مالی سال 2020-21 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 51کروڑ 86 لاکھ ڈالر اور مالی سال 2019-20 میں درآمدات کا حجم 44 کروڑ ڈالر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں