اسلام آباد (بیورو چیف)اسلام آباد ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کی عملے کیساتھ مبینہ بدسلوکی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون یو اے ای جانے کیلئے نجی ایئرلائن کے طیارے پر سوار ہونے والی تھیں، خاتون مسافر کو فیملی وزٹ ویزے پر سفر کے دوران جانچ کیلئے روکا گیا، کاغذی ویزے کے باعث ایئر لائن سے او کے ٹی بی ویریفکیشن درکار تھی، خاتون کا بورڈنگ پاس ایئر لائن عملے نے ویریفکیشن کیلئے لیا جس پر خاتون نے مبینہ طور پر امیگریشن عملے سے بدسلوکی اور مزاحمت کی، خاتون نے مبینہ طور پر دستاویزات اور پاسپورٹ چھین لیا، خاتون نے امیگریشن عملے کو مبینہ طور پر دھمکیاں دیں۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مسافر کو عدم تعاون اور مزاحمت پر پرواز سے آف لوڈ کر کے مزید کارروائی کیلئے تھانہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا اور پاسپورٹ، موبائل فون، 17 ہزار روپے نقدی، ہینڈ بیگ، ٹرالی بیگ تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔




