بیوی کی بجائے خاوند کا ڈیتھ سر ٹیفکیٹ جاری

صفدرآباد (نامہ نگار)بیوی کی بجائے خاوند کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری،شیخ نثار اپنی مرحومہ اہلیہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے گیا اسے ہی مردہ قرار دے دیا ۔اطلاعات کے مطابق سانگلہ ہل کا شہری شیخ نثار اپنی مرحومہ اہلیہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے دفتر میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل گیاتاہم عملے نے اہلیہ مرحومہ کی بجائے شیخ نثار کا ہی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔شیخ نثار کے بیٹے شیخ اویس کے مطابق میونسپل کمیٹی کے کئی چکر لگانے کے بعد والدہ کا درست ڈیتھ سرٹیفکیٹ تو حاصل کر لیا گیا تا ہم نادرا آفس میںمعاملہ اس وقت سامنے آیا جب فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنواتے ہوئے شیخ نثار کو سرکاری ریکارڈ میں متوفی ظاہر کیا گیا۔شیخ نثار ابھی آج بھی اپنی دکان پر کام کر رہے ہیںاور حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔والدہ کا درست ڈیتھ سرٹیفکیٹ تو مل گیا لیکن والد شیخ نثار کا غلط ڈیتھ سرٹیفکیٹ منسوخ نہیں کیا گیااور شیخ نثار کو مردہ قرار دیا جا چکا ہے جسے درست کیا جانا چاہیئے۔شیخ اویس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ غلط ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو فوری منسوخ کیا جائے اور نادرا ریکارڈ میں درستگی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں