چکوال(نامہ نگار)سانگ اڈا لنک روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو1122کے اہلکاروں کے مطابق 27 سالہ محمد مسکین ولد محمد فیاض، ساکن کونٹ گاؤں، پنڈی روڈ موٹر سائیکل پر سوار تھا، جسے حادثے کے نتیجے میں سر پر شدید نوعیت کی چوٹ آئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر معائنہ کیا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا، جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع پر موجود نہیں تھا۔ریسکیو 1122 چکوال کے اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد محمد مسکین کی میت آر ایچ سی ڈھڈیال منتقل کر دی۔ لواحقین کی جانب سے کسی قانونی کارروائی کی خواہش ظاہر نہیں کی گئی۔




