ساہیوال ‘نیشنل لیول اوپن ڈور سائیکل ریس کا انعقاد

ساہیوال (بیورو چیف)نیشنل لیول اوپن روڈ سائیکل ریس 2026 کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے 69 سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ ریس کا آغاز نیشنل سٹیڈیم لاہور سے ہوا اور سائیکلسٹس نے لاہور سے ساہیوال تک کا سفر 4 گھنٹے44 منٹ اور33 سیکنڈ میں طے کیا۔ ساہیوال پہنچنے پر سائیکلسٹس اور ریس آفیشلز کا کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری محمد عثمان، محمد ارشد ملک، نوید اسلم خان لودھی اور فرزانہ عباس، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، جنرل سیکرٹری پنجاب سائیکلسٹ فیڈریشن وقار علی، ضلعی افسران اور شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں