بلغاریہ کو F16جنگی طیارے امریکہ سے ملنے کا امکان

صوفیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلغاریہ کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی فضائیہ کو2030میں امریکا سے آٹھ F-16Block70جنگی طیارے ملنے کا امکان ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ دفاع نے بیان میں بتایا کہ لاک ہیڈ مارٹن نے ہمیں طیاروں کی تیاری کے عمل میں بعض مشکلات سے آگاہ کیا ہے، جس کے باعث ترسیل میں تاخیر ہوگی اور یہ طیارے 2030 کی دوسری سہ ماہی تک فراہم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں